برطانوی پارلیمنٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف نعرہ تحریر کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 17:58

برطانوی پارلیمنٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف نعرہ تحریر ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) برطانوی پارلیمنٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف نعرہ تحریر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر کچھ مظاہرین کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریند مودی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کیخلاف نعرہ تحریر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عمارت پر "بھارتی وزیراعظم کو خوش آمدید نہیں کہتے" کا نعرہ تحریک کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی لیزر لائٹ کیساتھ نریندر مودی کی تصویر بنا کر اس پر ہٹلر کا امتیازی نشان بھی بنایا گیا ہے۔