نواز حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،افتخار علی مشوانی

پیر 9 نومبر 2015 18:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضے عوام پر مہنگائی کا بم بن کر گرینگے۔ نواز حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ہاتھوں گروی رکھ دیا۔حکومت بیرونی قرضے لینے کی بجائے اپنے ہی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرے۔

(جاری ہے)

معاشی استحکام کیلئے الفاظوں کے ہیر پھیر کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔اور قرض لینے کے مزید ریکارڈ بنانے سے گریز کریں۔۔اپنے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا ہے ۔کہ قرضوں کے نام پر نئے ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔وفاقی حکومت عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی بجائے مزید مشکلات میں ڈال رہا ہے۔ عوام سے ٹیکس وصول کرنے والے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے نئے ٹیکسوں کے نام پر پریشان کررہے ہیں۔ عوام دہشتگردی، بھتہ خوری سے نجات اور امن چاہتے ہیں۔ عوام کے حقوق کا جمہوری دورحکومت میں غصب ہونا حیران کن بات ہے۔