اسلا م آباد ، منشیات کیس میں مجرم کو ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا

جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دس روز قید بھگتنا ہوگی

پیر 9 نومبر 2015 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) اسلا م آباد کی مقامی عدالت نے منشیات کیس میں مجرم محمد کامران کو ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دس روز قید بھگتنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ راجہ خرم علی خان نے ملزم کامران کی بجرم نائن سی کیس کی سماعت کی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم پر منشیات کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزم کو ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید دس روز سزا بگھتنا ہوگی واضح رہے کہ ملزم کو عدالت نے ت پ382-B کے تحت یہ عرصہ حوالات میں گزارنے کا فائدہ دے دیا

متعلقہ عنوان :