ترکی میں خود کش بمبار کے شعبے میں گرفتار کیے جانے والا برقعہ پوش شخص عاشق نکلا

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 18:35

انقرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) ترکی میں خود کش بمبار کے شعبے میں گرفتار کیے جانے والا برقعہ پوش شخص عاشق نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک برقعہ پوش شخص کو خود کش بمبار کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

33 سالہ شخص جو شادی شدہ ارو دو بچوں کا باپ ہے، اس اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ برقعہ پہنے چوری چھپے اپنے محبوبہ سے ملنے جا رہا تھا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے اسے مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ پر معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص اپنی محبوبہ سے چھپ کر ملنے جارہا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس شخص کو رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :