کراچی ، حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے 240 ویں بابا فرید فری آئی کیمپ کا افتتاح

پیر 9 نومبر 2015 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) ایشیا کا سب سے بڑا آنکھوں کی بینائی کی بحالی کے لئے حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے 240) ( ویں بابا فرید فری آئی کیمپ کا افتتاح پیرکو ہوا جس میں رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیف پیٹرن، سینیئر نائب صدر FPCCI، چیئرمین حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ عبد الرحیم جانو ، چیئرمین چوہدری محمد شفیق ، سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ ، اراکین مینیجنگ کمیٹی REAPجاوید جیلانی ، حامد حسین قریشی ، واجد پراچہ، ندیم پولانی، میاں شکیل احمد ، سابق چیئرمین ریپ رفیق سلیمان ، سابق وائس چیئرمین انور میاں نور ، پیر سید ناظم حسین شاہ اور متعدد رائس ایکسپورٹرز کے علاوہ معززین شہر کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔

فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین سینیئر نائب صدر FPCCI، چیف پیٹرن آف REAPعبدالرحیم جانو نے کہا کہ حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ پچھلے 27) ( سالوں سے پاک پتن میں باقاعدگی سے فر ی آئی کیمپ منعقد کررہا ہے اور یہ کیمپ ہر سال 09 نومبر سے 15 نومبر تک جاری رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان تمام کیمپوں میں علاج معالجہ دوائیاں ، لینس ، چشمے، اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے اور یہ تمام اخراجات عبد الرحیم جانو اور انکی فیملی بر داشت کرتی ہے ۔ یہ ہمارا اندھے پن کے خلاف جہاد ہے اور یہ انشاء اﷲ جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :