ایاز صادق کا بھاری اکثریت سے منتخب ہونا جمہوری استحکام کی جانب مؤثر قدم ہے

صدر ممنون حسین نے (ن) لیگ کے امیدوار کو قومی اسمبلی کا دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

پیر 9 نومبر 2015 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ایاز صادق کا بھاری اکثریت سے منتخب ہونا جمہوری استحکام کی جانب ایک مؤثر قدم ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تہنیتی بیان میں صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ان کا انتخاب ایوان میں جمہوری روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایوان نے سردارایاز صادق بھاری اکثریت سے منتخب کیا ہے یہ جمہوری استحکام کی طرف ایک مؤثر قدم ہے۔