ناگہانی قدرتی آفات کی صورت میں متاثرین کا فوری طورپر ڈیٹا جمع کرنے اور انہیں بروقت امداد پہنچانے کے لئے ریسکیو ،ریلیف اور دیگر متعلقہ اداروں اور محکموں کے مابین مربوط و موثررابطے کے لئے جدیدخودکار نظام کاہو ناگزیر ہے اس مقصد کیلئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عالمی سطح کے بہترین اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے
صوبائی وزیر تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان کا قدرتی آفات سے بہتر طور پر نمٹنے سے متعلق بریفنگ سے خطاب
پیر 9 نومبر 2015 19:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم اور توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ناگہانی قدرتی آفات کی صورت میں متاثرین کا فوری طورپر ڈیٹا جمع کرنے اور انہیں بروقت امداد پہنچانے کے لئے ریسکیو ،ریلیف اور دیگر متعلقہ اداروں اور محکموں کے مابین مربوط و موثررابطے کے لئے جدیدخودکار نظام کاہو ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لئے پاکستا ن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عالمی سطح کے بہترین اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ناگہانی قدرتی آفات سے بہتر طور پر نمٹنے سے متعلق بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر موصوف کو غیر ملکی ادارے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ قدرتی آفات سے مقابلہ ممکن نہیں تاہم بہتر منصوبہ بندی اور بروقت انتظامات سے ان کے نقصانات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور جہاں دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے میں دنیاکے جدیدٹیکنالوجی سے فوری اور بلا تاخیر استفادہ کرنا وقت کا تقاضاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی بھرپور کوشش ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے تمام اداروں اور افراد کو ایک پیج پر لائے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت یا حادثے کی صورت میں فوری اور بروقت کارروائی ہواور جانی ومالی نقصانات کم سے کم ہوں۔ بریفنگ میں پی ڈی ایم اے، آئی ٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.