قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد آف سپنر سعید اجمل کو شوکاز نوٹس کے بعد ایک اور دھچکا

اکیڈمی میں تربیت حاصل کر نے والے کر کٹرز کا انتظامیہ کیخلاف بھر پور احتجاج، سعید اجمل کے حق میں نعرے

پیر 9 نومبر 2015 19:42

قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد آف سپنر سعید اجمل کو شوکاز نوٹس کے بعد ایک ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد آف سپنر سعید اجمل کو ایک اور دھچکا،فیصل آباد میں سعید اجمل کو اکیڈمی کیلئے دی گئی اراضی واپس لے لی گئی، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اکیڈمی پر کروڑوں روپے خرچ کیے، انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کروں گا،اپنے ملک کے بچوں کیلئے کچھ کیا تو کیا غلط کیا، آج مجھے اس اکیڈمی سے دھکے دیکر نکالا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سعید اجمل کے لیے ایک اور دھچکا لگا گیا ہے ، فیصل آباد میں سعید اجمل کی اکیڈمی بند کر دی گئی، زرعی یونیورسٹی نے اکیڈمی کیلئے دی گئی اراضی واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان ڈاکٹر عارف جلال کا کہنا ہے کہ سعید اجم کو کھیلنے کی اجازت ہے،زمین اکیڈمی کی نہیں بلکہ پنجاب حکومت کی ملکیت ہے،سعید اجمل کو کھیلنے سے نہ پہلے منع کیا اور نہ اب کر ینگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہزرعی یونیورسٹی کا فیصلہ قبول نہیں، احتجاج کرؤں گا،اکیڈمی پر میں نے اپنا سرمایہ لگایاہے ،اپنے ملک کے بچوں کیلئے کچھ کیا تو کیا غلط کیا، آج مجھے اس اکیڈمی سے دھکے دیکر نکالا جا رہا ہے،اس اکیڈمی پر اب تک 6کروڑ روپے خرچ کر چکا ہوں ،اکیڈمی کی زمین واپس دلائی جائے۔دوسری جانب اکیڈمی میں تربیت حاصل کر نے والے کر کٹرز نے انتظامیہ کیخلاف بھر پور شدید احتجاج کیا او ر زمین کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے سعید اجمل کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر ا علیٰ پنجاب سے اس کاسخت نوٹس لینے کا مطالبہ کی۔دوسری جانب سے سعید اجمل کو ایک طرف پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس مل چکا ہے ان کے نام سے منسوب اکیڈمی بھی بند کر دی گئی۔ یوں لگتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :