پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمئیرلیگ(بی پی ایل) سے معاہدہ کر لیا

مصباح رانگپوررائیڈرزکی نمائندگی کریں گے،لیگ 22نومبر سے 5دسمبر تک کھیلی جائے گی

پیر 9 نومبر 2015 19:42

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمئیرلیگ(بی پی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمئیرلیگ(بی پی ایل) سے معاہدہ کر لیا،، مصباح رانگپوررائیڈرزکی نمائندگی کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے جس میں وہ رانگپوررائیڈرزکی نمائندگی کریں گے۔

ان سے پہلے کئی پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں سے معاہدہ کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ زیب حسن اور سہیل خان ڈھاکا ڈائنامائٹس، عماد وسیم اور محمد سمیع باریسل بلز، سہیل تنویر سلہٹ سپراسٹارز، وہاب ریاض رنگ پوررائیڈرز اور سعیداجمل چٹاگانگ وائی کنگزکی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی سلہٹ سپراسٹارز، شعیب ملک کومیلا وکٹورینزاورمحمد عامرچٹاگانگ وائی کنگزکی نمائندگی کریں گے۔بنگلہ دیش پریمئیرلیگ کا تیسرا ایڈیشن، رواں سال بائیس نومبرسے پانچ دسمبرتک شیڈول ہے، ٹائٹل کے حصول کیلئے چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔