جب تک قبائلی تنازعات کوحل نہیں کیاجاتا، دہشت گر د ی اوردیگرمسائل کاخاتمہ نہیں کیاجاسکتا، سیاسی وقبائلی عمائدین

پیر 9 نومبر 2015 20:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)پشتون قوم کے سیاسی وقبائلی عمائدین نے کہاہے کہ جب تک قبائلی تنازعات کوحل نہیں کیاجاتا اس وقت تک دہشت گر د ی اوردیگرمسائل کاخاتمہ نہیں کیاجاسکتاقبائلی تنازعات کواسلامی اورپشتون روایات کے مطابق حل کرناہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ اس و قت پشتون قوم انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچارہے ان خیالات کااظہار سابق گورنربلوچستان سیدفضل آغا،صوبائی وزیربلدیاتی سر د ا ر مصطفی ترین،نواب اسماعیل جوگیزئی،ملک عبدالولی کاکڑ،چیف آف قبائل ملک امان اللہ کاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی سیدلیاقت آغا،سابق صو بائی وزیر عبدالرحیم بازئی،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی،فیض محمدکاکڑ،خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالایوسف خلجی ،سیدتاج آغا،ڈاکٹرعبدالرؤف رفیقی،ہاشم خان ناصر نے گزشتہ روز بازئی اورالسادات قبائل کے درمیان 30سالہ قتل کے تصفیے کوحل کر نے کے موقع پرقبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمصالحتی کمیٹی کے ممبران ڈاکٹرعبدالرؤف رفیقی،ملک عبدالولی کا کڑ ،ہا شم خان ناصر،لالایوسف خلجی،رمضان ملاخیل،جیلانی اوتک،حاجی ظاہرخان بازئی،ناصرخان بازئی،وسیم خان بازئی،ظہوراحمدبازئی اور بشارت بازئی بھی موجود تھے سابق گورنرسیدفضل آغانے کہاکہ آج ہمارے لئے انتہائی خوشی کامقام ہے کہ ہم نے اسلامی اورپشتون روا یا ت کوزندہ رکھتے ہوئے دوقبائل کوخونی تصادم سے بچایااورپرامن طریقے سے اس مسئلے کوحل کیاصوبائی وزیربلدیات سردارمصطفی ترین نے کہاکہ یہ انتہائی پرمسرت مقام ہے کہ شہید کے گھروالوں نے جواقدام اٹھایاانہوں نے پشتون قوم پراحسان کیاکہ پشتون وطن کومز یدخونریزی سے بچایاقبائلی تنازعات کوحل کرناہم سب کافریضہ ہے جب تک قبائلی تنازعات کوحل نہیں کیاجاتااس وقت تک معاملات ٹھیک نہیں ہونگے نواب اسماعیل جوگیزئی نے کہاکہ افغانستان،خیبرپختونخوااوربلوچستان کے پشتون علاقے انتہائی مشکل حالات سے دوچا ر ہے ایک طرف بیرونی قوتیں اوردہشت گردوں نے پشتون قوم کوتباہی سے دوچارکیاتودوسری طرف قبائلی تنازعات کی وجہ سے بھی ہمیں مشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے آئے ہم سب مل کرقبائلی تنازعات کوپرامن طریقے سے حل کریں جب تک ہم قبائلی تنازعات کوحل نہیں کر ینگے اس وقت تک ہم مسائل کاخاتمہ نہیں کرسکتے ،عبدالولی کاکڑ،ملک امان اللہ کاکڑ،سیدلیاقت آغا،لالایوسف خلجی ،نصیب اللہ باز ئی ،عبد الرحیم بازئی فیض محمدکاکڑ نے کہاکہ جب تک ہم قبائلی تنازعات کوحل نہیں کرینگے اس وقت تک پشتون قوم کبھی بھی ترقی نہیں کریگی آئے ہم سب مل کران تمام حالات کامقابلہ کریں تاکہ ہمارے آئندہ آنے والی نسلیں ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوبعدازاں سابق صوبائی وز یر عبد الرحیم بازئی نے دعاپڑھائی اور11نومبرکوسادات قبائل کی جانب سے شہید کے خاندان اوردیگرقبائلی عمائدین کے اعزازمیں ظہرانہ دیا جا ئیگا۔