پاکستان نے آئندہ ماہ افغانستان بارے کانفرنس میں بھارت کو بھی مدعو کر لیا‘ میڈیا رپورٹ

ش

پیر 9 نومبر 2015 20:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان نے آئندہ ماہ ہونیوالی اہم افغان کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کو بھی مدعو کر لیا۔ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس 7 اور 8 دسمبر کو ہو گی جس میں آذربائیجان‘ چین‘ ایران‘ قازقستان‘ کرغزستان‘ روس‘ سعودی عرب‘ تاجکستان‘ ترکی‘ ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے پاکستانی وزارت خارجہ کے نامعلوم سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں جن 25 ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے ان میں بھارت شامل ہے۔ رپورٹ میں بھارتی وزارت خارجہ کے بھی ایک نامعلوم عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ وزیر خارجہ اس کانفرنس میں شرکت کرینگی یا نہیں۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کیلئے وزراء کا اعلیٰ سطحی وفد بھیجے گا

متعلقہ عنوان :