جینکوز کی ہیٹ ریٹنگ کرنے سے ہزاروں یونٹس بی ٹی یو کا فرق سامنے آیا،عابد شیر علی

آئل مافیا کی لوٹ مار ختم کرنے میں مدد ملی ، بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہوگی،وزیر مملکت بجلی کا سینٹ میں آئی پی پیز کی کارکردگی پر بحث سمیٹے ہوئے اظہار خیال

پیر 9 نومبر 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان بالا کو بتایا کہ بجلی پیدا کرنے والے جینکوز کی ہیٹ ریٹنگ کرنے کے بعد ہزاروں یونٹس بی ٹی یو کا فرق سامنے آیا ہے اور آئل مافیا کی لوٹ مار ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ نیپرا کو آئی پی پیز کی ہیٹ ریٹنگ کرانے کیلئے خط لکھا گیا ہے اور اس سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی ہوگی سینیٹ میں آئی پی پیز کی کارکردگی اور فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس کی کم استطاعت ظاہر کرکے بجلی کی زیادہ قیمت کرنے کے ہوالے سے سینیٹر محسن عزیز کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ تھرمل بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں کا ریگولیٹر نیپرا ہے حکومت نے تمام جینکوز کی ہیٹ ریٹنگ کرائی ہے جس سے بجلی کی چوری میں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ جامشورو کی ہیٹ ریٹنگ کے بعد آئل مافیا کی لوٹ مار سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کی ہیٹ ریٹنگکے احکامات نیپرا ہی جاری کر سکتا ہے اور جس طرح جینکوز کی ہیٹ ریٹنگ ہوئی ہے اس طرہ آئی پی پیز کی بھی ہیٹ ریٹنگ کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جینکوز کی ہیٹ ریٹنگ کے دوران ہزاروں یونٹس بی ٹی یو کا فرق سامنے آیا ہے اسطرح وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کو آئی پی پیز کی ہیٹ ریٹنگ کروانے کیلئے لھکا ہے جس سے صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :