درگئی، عوام سوئی گیس کی غیر قانونی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 9 نومبر 2015 20:53

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) درگئی کے عوام پر سوئی گیس کی غیر قانونی بندش ۔ گیس صارفین سراپا احتجاج۔ تحریک انصاف نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ خاتمے کا مطالبہ کرکے صارفین کے ممکنہ احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق : درگئی بازار، مہردے ، گڑھی عثمانی خیل، خارکئی ، درگئی خاص ورتیر، جبن ، پھاٹک اور دگرد ونواح کے گھریلوگیس صارفین محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کی جانب سے سخاکوٹ کے قریب والو کے ذریعے گیس کی غیر قانونی بندش اور خود ساختہ لوڈ شیدبنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور ان گیس صارفین نے سوئی گیس کو ضرورت کے اوقا ت میں سخاکوٹ کے مقام سے خود ساختہ طور پر بند کرنے پر سخت تنقید کی ہے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر تحریک انصاف مالاکنڈ کے ضلعی نائب صدر پیر مصور خان غازی نے تحریک انصاف ہاؤس درگئی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ اعلیٰ حکام ، وفاقی اور صوبائی سے صورحال اور دانستہ طور پر گیس کے ولو بند کرنے سے غیر قانونی گیس بندش کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے او اس حوالے سے سوئی گیس صارفین کے ممکنہ احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متعلقہ حکام نے ضرورت کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نافذ کرنے کے لئے سخاکوٹ کے مقام پر والو بند کرنے کا خاتمہ نہیں کیا تو درگئی کے سوئی گیس صارفین کے ہمراہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کردیں گے اس موقع پر تحریک انصاف تھصیل درگئی کے جنرل سکرٹری سلیمان خان ، تحصیل سینئر نائب صدر حاجی عمران علی خان ، یونین کونسل مہردے کے صدر اعتبار خان ، رحیم داد خان ، سجاد خان ، نجم الدین یونین کونسل خارکئی کے سینئر نائب صدر عابد خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اس سے قبل تحریک انصاف کے ان عہدیداروں نے پی کے 98میں عوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کردار اداء کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :