مہمند ایجنسی، جواں سالہ لڑکی کنویں میں گرنے سے جاں بحق

پیر 9 نومبر 2015 20:56

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی یخ ڈھنڈ اتمانزئی میں جواں سالہ لڑکی کنویں میں گرنے سے جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالئی یخ ڈھنڈ اتمانزئی میں ظاہر خان نامی شخص کی جواں سالہ بیٹی کنویں سے پانی نکالتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنویں سے نکال لیامگر وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ یاد رہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث دور افتادہ علاقوں میں لوگ گہرے کنوؤں سے پانی پرانے طریقوں سے نکالتے ہیں جس سے اس قسم کے حادثات رونماء ہو جاتے ہیں۔ جس سے سالانہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتے ہیں۔