وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں وزیراعلی ڈاکٹر مالک کی مدت ختم ہونے والی ہے ، مری معاہدے پر عمل درآمد کرکے اقتدار مسلم لیگ(ن) کے حوالے کیا جائے گا

صوبائی وزیرخوراک و ترقی نسواں میر اظہار حسین کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 نومبر 2015 21:09

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیرخوراک و ترقی نسواں میر اظہار حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اپنا وعدہ پورا کریں وزیراعلی ڈاکٹر مالک کی مدتختم ہونے والی ہے ، مری معاہدے پر عمل درآمد کرکے اقتدار مسلم لیگ(ن) کے حوالے کیا جائے گاجس کا عوام بھی بے چینی سے منتظر ہے بلوچستان میں فورسز کی وجہ سے کچھ امن ہوا ہے مسلم لیگی وزارت کے بعد مکمل امن قائم ہوجائیگا اور بلوچستان ترقی کی نئی راہ پہ گامزن ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و صوبائی وزیر خوراک و ترقی نسواں میر اظہار حسین کھوسہ نے جعفرآباد دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر اظہار حسین کھوسہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دورہ کوئیٹہ کے موقع پر کہا تھا کہ مری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا وزیراعلی بلوچستان کا پیرڈ مکمل ہوتے ہی وزیراعلیٰ کا نیا قلمدان مسلم لیگ (ن)کے حوالے کیا جائیگا جس کا مسلم لیگی رہنما?ں سمیت عوام بھی بے چینی سے منتظر ہے انکا کہنا کہ امید ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے اور محمود اچکزئی بھی مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں گے میر اظہار حسین کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کے دور اقتدار میں فورسز کے ساتھ مل کر کچھ امن قائم ہوا ہے مسلم لیگ کی حکومت کے بعد مکمل امن بحال ہوگا اور صوبہ ترقی کی نئی منزل پر گامزن ہوگا اور بلوچستان کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی ایک سوال کے جواب میں میر اظہار حسین کھوسہ نے کہا کہ گندم سمیت دھان کی قیمتوں میں ممکنہ کمی واقع ہوگئی ہے مرکز نے صوبہ کو اختیارات دے دیئے ہیں جلد ہی ان پر عمل درآمد کے بعد دھان کی قیمتیں معمول کے مطابق ہوں گی اور فی من 1000 یا 1200 مقرر کی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ جعفرآباد نصیرآباد اور صحبت پور کے اضلع میں95فیصد دھان کی فصل ہوتی ہے اگر کسی پٹواری یا تحصیلدار نے کسانوں اور کاشتکاروں سے کسان پیکج میں غلط بیانی کی تو ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اﷲ یار صحبت پور روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائیگا اور بند ڈسپنسریوں کو کھولکرغیر حاضر عملہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں خاص کر بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں پھر ہم دیگر صوبوں کے مقابل آجائیں گے این ٹی ایس میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اسکا جائزہ لے رہی ہے کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائیگی میر اظہار حسین کھوسہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے میں بے شمار بھرتیاں کی گئیں ہیں اس سے بہتر تھا کہ کوئی پیکج بلوچستان کو دیا جاتا ہم جلد میاں نواز شریف سے ملکر بلوچستان کے حوالے سے بہتر پیکج لینے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :