اینٹی کرپشن بلوچستان نے کرپشن کے خلاف شکایات درج کرانے کیلئے ہاٹ لائن قائم کردی

پیر 9 نومبر 2015 21:22

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان نے کرپشن کے خلاف شکایات درج کرانے کے لئے ہاٹ لائن قائم کردی جہاں کوئی بھی شخص حکومت بلوچستان کے کسی بھی محکمے یا ملازم کے خلاف بدعنوانی کے خلاف شکایات ٹول فری نمبر 0800-08181 پر درج کراسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع دہندہ کا نام/شناخت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔شکایات ٹول فری نمبر کے علاوہ ویب سائٹ www.aceb.gob.pk یا ای میل [email protected]پر درج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :