گوادر کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، غلام شاہ قحطانی

پیر 9 نومبر 2015 21:49

گوادر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم غلام شاہ قحطانی نے کہا ہے کہ گوادر کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوٹاؤن کی نئی عمارت میں منتقل ہونے کی بعد الاٹمنٹ ہولڈرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیوٹاؤن شہر کا نہایت اہم رہائشی منصوبہ ہے، اس منصوبے میں کسی قسم کے تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ اس کو مزید پرکشش بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جن میں صحت وصفائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹاؤن رہائشی منصوبہ میں قابضین اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔