ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی سبی ڈویژن کا اجلاس

پیر 9 نومبر 2015 21:49

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی سبی ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین وکمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ میں ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ ، ضلع کونسل سبی کے چیئرمین ملک قائم خان دہپال ، ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقار الزماں کیانی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبی غلام سرور پندرانی و دیگر آفیسران نے شرکت کی ،اجلاس میں ہرنائی زیارت کوہلو ڈیرہ بگٹی سوئی کے چیف آفیسران ضلع کونسلز کے سیکرٹریز نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے بجٹ اجلاسز، ترقیاتی مد میں نئی اسکیمات کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی اور درپیش مسائل عوامی فلاح وبہبود کیلئے منتخب نمائندوں کی جانب سے ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے بتایاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن و چیئرمین ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی سبی نے نامکمل منصوبوں اجلاسز میں ہونے والے فیصلوں اور کاروائی کی رپورٹ کی عدم فراہمی ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کیلئے پی سی ون کے بغیر پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابط قائم کریں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے آئندہ ہونے والے اجلاس میں مکمل پی سی ون ترقیاتی منصوبوں سمیت ضلعی ومیونسپل کمیٹیوں کے اجلاسز کی کاروائیوں کی رپورٹ پیش کریں تاکہ ہر علاقہ میں ترقیاتی مد میں مقامی بجٹ کے مطابق حکومت بلوچستان کے جاری کردہ فنڈز کو استعمال کیا جاسکے انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سال 2014,15میں ترقیاتی منصوبوں کی منتخب نمائندوں سے منظوری ضروری ہے میونسل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسلوں کی توسط سے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے اجلاس میں تمام چیف آفیسر ان کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں تمام اسکیمات کے پی سی ون مکمل کرکے لائے جائیں جبکہ تمام علاقوں میں گرلز اسکولو ں میں پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ طالبات واساتذہ کرام کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہوسکے۔

بعدازاں کمشنر سبی ڈویژن نے مل واٹرسپلائی اسکیم کا معائنہ بھی کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔