سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم رہنما ء وسیم اخترکیخلاف دومقدمات کے خاتمے کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 9 نومبر 2015 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما وسیم اخترکے خلاف دومقدمات کے خاتمے کے لیئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کے خلاف سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ تھانے میں دومقدمات درج کیئے گئے ہین جو کہ ڈمی درخواست گزاروں کے نام سے درج ہیں اور یہ بے بنیاد مقد مہ ہیں جو کو ختم کیا جائے میں ایک محب وطن شہری ہوں اور اس قسم کے مقدمات انتقامی خدشات کا اظہار ہوتا ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اﷲ پھلپوٹو نے کی عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکوٹر سندھ کو 8 دسمبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :