انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے ایم کیوایم کے کارکن کلیم کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا

پیر 9 نومبر 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے ایم کیوایم کے کارکن کلیم کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیاہے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے ایم کیوایم کے کارکن کلیم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیرکوسخت سیکورٹی میں پیش کیا اور 90 دن کی نظر بندی کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ رینجرز زرائع کے مطابق ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کے عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اﷲ پھلپوٹو نے گواہان اور چالان پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ کو عدالت میں طلب کرلیا ہے