سرگودہا، 3روزہ انسداد قومی پولیو مہم10 نومبر سے شروع ہو گی

پیر 9 نومبر 2015 22:22

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) عالمی سطح پر پولیو کے خلاف کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں پولیو کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ سال 2014 میں دنیا بھر میں پولیو کے 357 کیس تھے ۔ اس سال 2015 میں یہ تعداد کم ہو کر صرف 51رہ گئی ہے ۔ جن میں سے صرف پاکستان میں پولیو کے 38 کیس ہیں جو لمحہ فکریہ ہیں ۔سرگودھامین ائندہ انسداد قومی پولیو مہم دس نومبر سے بارہ نومبر تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ضلع سرگودہا میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ 62ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے ضلع بھر میں 1447 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔جن میں 1176موبائل ٹیمیں ‘192 فکس ٹیمیں او ر 79ٹرانسپورٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔ اس طرح پولیو مہم کی نگرانی کیلئے 276ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ اس مہم میں 347موٹر سائیکل او ر167گاڑیاں استعمال ہوں گی نیز مجموعی طور پر 3145-افرادی قوت کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :