مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات میں با صلاحیت امیدواروں کو میدان میں اتارا،بورے والا کے ضلعی چیئرمین کا انتخاب بھی میرٹ پرکیا جائے گا

مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد آرائیں کا تقریب سے خطاب

پیر 9 نومبر 2015 22:23

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے باصلاحیت اور باکردار افراد کوامیدوار نامزد کیا تھا جس کے نتیجہ سے عوام نے اُنکے مدمقابل امیدواروں کو واضع برتری سے شکست دیکر یہ ثابت کیا کہ مسلم لیگ(ن)واحد عوامی جماعت ہے جس پر انہوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ(ن) کی واضع اکثریت کی وجہ سے آئندہ بورے والا سمیت ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں میں ہمارے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہونگے (ن)لیگ بلدیاتی اداروں میں سابقہ ادوار کے دوران ہونے والے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کو دفن کرکے شہر کو خوبصورت اور عوامی امنگوں کے مطابق ایک مثالی شہر بنائے گی آئندہ بلدیہ بورے والا کا چیئرمین میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہوگا،وہ پیرکو مقامی کاٹن جنرز اور غلہ منڈی کے آڑھتیوں چوہدری اطہر غفور اور چوہدری اظہر غفور کی جانب سے نو منتخب کونسلر چوہدری محمد عاشق آرائیں کی کامیابی پر اُنکے اعزاز میں دئیے گئے عصرانہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں وہاڑی سے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،سابق صوبائی وزیر پیر غلام محیی الدین چشتی،ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بڑے بھائی چوہدری فقیر محمد،نومنتخب لیگی کونسلر سردار ظہور احمد ڈوگر،عمران غفور چوہدری،چیئرمین یونین کونسلر محمد کاشف رامے،وائس چیئرمین چوہدری محمد شاہد،صدر انجمن آڑھتیاں حافظ ظہور ماجد،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد خالد،پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما چوہدری رفعت طاہر،چیئرمین یوسی پیر محمد مطیب چشتی اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اسلم جمال نے ادا کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ گگومنڈی اور بورے والا سے غرور اور تکبر کی سیاست کرنے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے روائتی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے نسیم شاہ گروپ کا اب عوامی سیاست میں کوئی کردار باقی نہیں رہا اور عوام نے بلدیاتی الیکشن میں اُنکے گروپ کو مسترد کر دیا ہے۔