حفاظتی تدابیر اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمدسے اپنی اوردوسروں کی قیمتی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے،ڈی ایس پی اسد گیلانی

پیر 9 نومبر 2015 23:03

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید اسد عباس گیلانی نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور انکی پابندی سے اپنی دوسروں کی قیمتی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ٹریفک حادثات میں اضافہ کی بڑی وجہ لاپرواہی ،کم عمری میں ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے ۔

ٹریفک قوانین کی پابندی کر کہ نہ صرف ہم محذب شہری بن سکتے ہیں بلکہ اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹروے اور ٹریفک پولیس حافظ آباد کے زیر اہتمام روڑ سیفٹی واک کی قیادت اور شرکاء سے خطاب کے دوران کیا،ایڈمن آفیسر موٹروے پولیس زاہد نذیر وریاہ،انچارج روڑ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ الطاف عبداﷲ اور ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی خطاب کیا جبکہ واک میں سکولوں ،کالجوں کے طلباء،وکلاء،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید اسد عباس گیلانی نے کہا ہے کہایس ایس پی موٹروے پولیس مسعود مارتھ کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے دیگر شہروں میں بھی روڑ سیفٹی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں سیفٹی اور ٹریفک کے متعلق قوانین کی پاسداری بارے شعور اور آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ لاپرواہی اور قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہیانہوں واک کے شرکاء کو ہدائت کی کہ موٹر سائیکل چلانے کے لئے ہیلمٹ اور گاڑی کی ڈرائیو نگ کے لئے سیٹ بیلٹ اور انڈیکیٹرز کا مناسب استعمال کر کے اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں اور مال کو محفوظ بنائیں ۔

(جاری ہے)

فوارہ چوک سے شروع ہونے والی واک کے اختتام پر شرکاء اور شہریوں میں حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔