شعیب اختر نے آل سٹارز کے پہلے میچ میں دھوم مچانے کے بعد دوسرے میچ سے قبل اہم پیغام جاری کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 23:10

شعیب اختر نے آل سٹارز کے پہلے میچ میں دھوم مچانے کے بعد دوسرے میچ سے ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) شعیب اختر نے آل سٹارز کے پہلے میچ میں دھوم مچانے کے بعد دوسرے میچ سے قبل اہم پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی جانب سے کرکٹ آل اسٹارز سیریز کے دوسرے میچ سے قبل ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے شہر ہوسٹن آرہے ہیں جہاں لوگوں کو سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جیکس کیلس کے خلاف ان کی خطرناک تیز گیند بازی دیکھنے کو ملے گی۔

شعیب نے ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میتھیو خود کو بڑا بیٹسمین سمجھتے ہیں تاہم وہ ان کی گیند بازی کے سامنے کمزور ہیں۔ یاد رہے کہ کرکٹ آل اسٹارز سیریز کے سلسلے میں نیو یارک میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بھی شعیب اختر اور میتھیو ہیڈن کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں شعیب اختر میتھیو ہیڈن کو ان کی باؤلنگ پر چھکا مارنے کا چیلنج دیتے نظر آئےتھے۔ویڈیو میں انگلینڈ کے سابق اسپنر گریم سوان بھی شعیب اختر کے ہمراہ نظر آئے، جنہوں نے’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔