40ارب کے نئے ٹیکس اگلے ماہ سے لگیں گے،ڈیزل پر44فیصدٹیکس لے رہے ہیں ،اسحاق ڈار

راچی آپریشن جاری رہے گا،آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 9 نومبر 2015 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ 40ارب روپے کے نئے ٹیکس اگلے ماہ سے لگیں گے،ڈیزل پر44فیصدٹیکس لے رہے ہیں ،کراچی آپریشن جاری رہے گا،آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی وجہ سے پیسہ نہیں تھا،پچھلے قرضے اتاررہے ہیں ،ٹیکس اصلاحات میں بہتری لارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 40ارب روپے کے نئے ٹیکس امیروں سے لیں گے ،اسی ہفتے ورلڈبینک سے 500ملین ڈالرکی قسط مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ،ایم کیوایم کااسمبلی میں واپس آناخوش آئندہے ۔الطاف حسین کی تقاریرکامعاملہ عدالت میں ہے ،کراچی آپریشن جاری رہے گا،آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔کراچی آپریشن سے جرائم میں 85فیصدکمی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے استعفوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن تیارہوگیاتھا،حالات کوسنبھالنے کیلئے کودے ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچلناچاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :