راولپنڈی : اگر مجھ پر فرد جُرم عائد ہو گئی تو میں سب کے نام لے دوں گی۔ ایان علی کی دھمکی سےمتعلق ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 11:21

راولپنڈی : اگر مجھ پر فرد جُرم عائد ہو گئی تو میں سب کے نام لے دوں گی۔ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستان کے صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں بہت سارے سر پرائز ملنے والے ہیں.

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نےا نکشاف کیا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر 12 نومبر کو مجھ پر فردٍ جُرم عائد ہو گئی تو میں ان تمام لوگوں کے نام لے لوں گی جو جو میرے پیچھے ہیں. ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ 12 نومبر کو فردٍ جُرم عائد کرنے کی سماعت میں کیا ہوتا ہے . کیونکہ اگر ایان علی پر فردٍ جُرم عائد کر دی گئی تو یقیناً ایان علی اپنے ساتھ ملوث بڑی بڑی شخصیات کے نام لینے سے ہرگز نہیں کترائیں گی.

متعلقہ عنوان :