شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،مولانا عبدالرؤف صدیقی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 11:34

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء ) شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انھوں نے پیرانہ سالی میں بھی قرآن و حدیث کی خدمت کو شعار بنایا اور پورے ملک میں مسلمانوں کو دین پر گامزن کرنے کے لیے کام کیا وہ عشق رسول میں ڈوبے ہوئے تھے سا ری زندگی مسلما نوں کو عشق رسول سے روشناس کرا نے میں گزری اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی اور دہشت گردی اور ملک دشمنی کے خلا ف ہر محاذ پر کام کیا اور وطن کی محبت اجاگر کی ان خیالا ت کا اظہار رہنما جے یو آ ئی راولپنڈی ڈویژن مولانا عبدالرؤف صدیقی نے نواحی گاؤں پنڈ ملیا را ں میں مولانا لیاقت علی کی رہائش گاہ پر تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کیا اجلا س میں مولانا عبدالجلیل ، مولانا فتح خان ،قاری محمد اکثیر،مولانا محمد انصر ،مولانا محبوب الرحمن ، مولانا مفتی عبدالروٴف اور دیگر نے شرکت کی مولانا عبدالروٴف صدیقی نے کہا کہ اُن کے جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اللہ کے پیارے تھے جو ساری زندگی اللہ کے احکامات اور نبی کے مبارک طریقوں پر گزارتا ہے اللہ اُسے مقبول فرماتے ہیں اجلاس میں اُن کی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش گیاآخرمیں اُن کے درجات کے بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی دریں اثنا علاقہ بھر میں مساجد اور مدارس میں قرآن خوانی اور دعاوٴں کا سلسلہ جاری ہے ۔