پاکستانی پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے اقوام متحدہ کا ابن سینا یوارڈ برائے اخلاقیاتی سائنس جیت لیا
سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 11:41
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستانیوں نے عالمی دنیا میں ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے . تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو ابن سینا ایوارڈ برائے اخلاقیاتی سائنس ہر سال جاری کرتا ہے ، رواں برس 2015ءکا ایوارڈ بائیو ٹیکنالوجی اور بائی ایتھیکس کے پاکستانی پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے حاصل کر لیا۔پروفیسر ضابطہ خان شنواری کو پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا. ایوارڈ گولڈ میڈل145، سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ارنا بوکووا اور بین الاقوامی اسکالرز و ایتھیسسٹ کی جیوری نے انہیں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔ جیوری نے پروفیسر شنواری کو منتخب کرنے کی وجہ سائنسی تحقیق، تعلیم، تنظیم اور سائنسی اخلاقیات کے شعبوں میں ان کی غیرمعمولی لگن اور جدوجہد کو قرار دیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ تقریب میں ایران کے وزیر برائے سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی محمد فرہادی، یونیسکو میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر احمد جلالی، یونیسکو اے وی سینا ایوارڈ ایتھیکس سائنس 2015ءکی بین الاقوامی جیوری کی چیئرپرسن، ورلڈ کمیشن برائے ایتھیکس آف سائنٹیفک نالج اینڈ ٹیکنالوجی (سی اوایم ای ایس ٹی) یونیسکو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے سوشل اینڈ ہیومن سائنسز نادا النشف نے بھی شرکت کی۔
سائنسی اخلاقیات کے لئے ایوارڈ سائنس کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نوازے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.