روس نے بھی طیارہ حادثے میں دہشتگردی کا خطرہ ظاہر کردیا

منگل 10 نومبر 2015 11:44

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) روس نے پہلی بار مصر میں تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے میں دہشتگردی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزیر اعظم دمری میدیدوف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات میں ممکنہ دہشتگردی کا عنصر موجود ہے اور تحقیقات میں دہشتگردی کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔امریکا ، برطانیہ اور عالمی تفتیش کار پہلے ہی روسی طیارے کو بم سے تباہ کرنے کا شبہ ظاہر کر چکے ہیں۔ 31اکتوبر کو مصر میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کے حادثے میں 224افراد ہلاک ہو گئے تھے۔شدت پسند تنظیم داعش نے طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :