بیلاروس کے وزیراعظم کے پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال،گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

منگل 10 نومبر 2015 11:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف کے پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اوردونوں ممالک کا ترانہ بجایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف،مشیر خارجہ سر تاج ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔بیلاروس کے وزیراعظم اپنے تین روزہ دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نوازشریف سمیت وفاقی وزراء اوراعلیٰ حکام سے ملاقات کرینگے۔صدر ممنون عشایہ دینگے۔

متعلقہ عنوان :