پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے ویمن ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا

منگل 10 نومبر 2015 11:53

پی سی بی نے دورہ سری لنکا کیلئے ویمن ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ٹور کے لئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ٹور کے دوران پاکستان ویمن”اے“ ٹیم، سری لنکن ویمن ”اے“ ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق میچ 12سے 24نومبر 2015ء کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم میں ناہیدہ خان (کپتان)، عمائمہ سہیل، فریحہ محمود، فقعہ امجد، ثناء تاج، کائنات حفیظ، منیبہ علی، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، ثناء گلزار، نشریہ سندھو، سعدیہ یوسف، ایمن انور، کائنات امتیاز اور وحیدہ اختر شامل ہیں جبکہ ریزاو کھلاڑیوں میں ماہم طارق اور نورینہ خلیل شامل ہیں۔ ٹیم انتظامیہ میں طاہر محمود (کوچ)، عجیب گل خان (ٹریز) مسز ناز عالم شہرازی(منیجر) اور مسزز کینز ربعیہ (فزیو) ہمراہ ہونگی۔ پاکستان ویمن اے ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ میچ 16نومبر کو آر پی آئی سی گراوٴنڈ میں کھیلے گی۔