ملنگا اور سینا نائیکے کی تباہ کن باولنگ،پہلے ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کو شکست

منگل 10 نومبر 2015 11:54

ملنگا اور سینا نائیکے کی تباہ کن باولنگ،پہلے ٹی ٹونٹی میں سری لنکا ..

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) سری لنکا نے پہلے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو30رنز سے شکست دیکردو میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ بارش سے متاثرہ گراونڈپر ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو اس کیلئے درست ثابت نہ ہوا۔ سری لنکا کے دونوں اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں91رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے جس میں پریرا کے 40دلشان کے56رنز شامل ہیں۔پولارڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کو آغازمیں ہی نقصان اٹھانا پرا جب چارلس صفر پر آوٹ ہوگئے۔بعدازاں دیگر کھلاڑیوں نے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ویسٹ اندیز کی ٹیم آخری اوور میں 185رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ فلیچر نے 57،براوو نے 24اور پولارڈ نے 26 رنز بنائے۔ملنگا نے دو اور سینا نائیکے نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی 11نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا