امریکا میں ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک

منگل 10 نومبر 2015 11:59

نیویارک ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) امریکا میں مین ھیٹن ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔نیویارک پولیس کے مطابق مین ہیٹن کے پین اسٹیٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے فائرنگ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔امریکی حکام نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

بعض خبروں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیااور تاحال اس گرفتار نہیں کیا جاسکاہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ امریکہ میں سڑکوں اور بپلک مقامات پر فائرنگ کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ اور اسلحہ کی آزادانہ خرید و فروخت کو امریکی سماج میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی اصل وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اکتوبر کے اوائل تک امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے39 ہزار، 500 سے زائد واقعات پیش آئے۔ان واقعات میں 9 ہزار، 9 سو ، 56 افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ امریکہ میں سالانہ ساڑھے 4 ملین آتشیں ہتھیار فروخت کئے جاتے ہیں جنکی مالیت 2 سے 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :