سری لنکن وزیر قانون تلک مارپنا اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے

منگل 10 نومبر 2015 12:01

کولمبو ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) سری لنکا کے وزیر قانون تلک مارپنا نے تیرتے ہوئے اسلحے کے ذخیرے کے سکینڈل پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اْنہوں نے مستعفی ہونے کے بیان میں کہا کہ وہ حکومت کے لیے پریشانی کا باعث نہیں بننا چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمنٹ میں ایسے بحری جہاز کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بحری جہاز سمندر میں قزاقی کے خلاف مصروف ہے اور اِس پر رکھا گیا تمام اسلحہ قانون اور جائز طریقے سے حاصل کیا گیا ہے۔

تلک مارپنا پر الزام ہے کہ وہ ایک ایسی پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی سے وابستہ ہیں جو سمندرمیں اسلحہ سے لیس ایک بحری جہاز کی مالک ہے۔ سری لنکن پولیس نے اِس بحری جہاز اور سکیورٹی کمپنی کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔