مصری پولیس نے انصار بیت المقدس کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کر دیا

منگل 10 نومبر 2015 12:06

قاہرہ ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں انصار بیت المقدس نامی شدت پسند گروہ کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مصری وزارت داخلہ ن اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشرف علی علی حسنین الغرابلی قاہرہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ یہ ملزم ایک امریکی اور ایک کروشیائی باشندے کے قتل کے علاوہ سینائی اور دیگر مقامات پر دہشت گردانہ حملوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جولائی میں مصر میں اطالوی قونصل خانے پر حملے میں بھی اس عسکریت پسند کے ملوث ہونے کے اشارے ملے تھے۔