وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 10 نومبر 2015 12:09

وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے ..

نیویارک۔ 10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء)آل سٹار کرکٹ سیریز، وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کا دوسرا ٹی 20 میچ کل بدھ کو ہوسٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وارن واریئرز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری میچ 14 نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا