ملتان‘پیر کالونی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق‘خاتون زخمی

منگل 10 نومبر 2015 12:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) ملتان میں خاندانی دشمنی کی بنیاد پر خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے پیر کالونی نمبر تین میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں پینتالیس سالہ فدا حسین،پچپن سالہ حمیدہ بی بی اور پینتیس سالہ اقبال جاں بحق ہوگئے جبکہ تیس سالہ رقیہ بی بی فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئیں۔رقیہ بی بی کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔واقعے کے بعد پولیس تھانہ شاہ شمس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :