اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے
منگل 10 نومبر 2015 12:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کو کرائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں 50 یونین کونسل پر مشتمل میٹروپولیٹن کارپوریشن بنائی جائے گی، ہر یونین کونسل میں اراکین کی تعداد 13 ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد کو اقتدار والوں اور پالیسی سازوں اور بیروکریٹس کا شہر کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔ پالیسی سازوں نے دیگر صوبوں کے لیے بلدیاتی انتخاب کرائے مگر اپنے ہی شہر میں اس نظام کی کوئی داغ بیل نہ ڈالی۔ 55 سال بعد اس شہر میں رہنے والوں کو یہ حق عدالتی مداخلت کے بعد نصیب ہو رہا ہے۔ اس شہر کو میٹروپولیٹن کا درجہ دے دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ضلع اسلام آباد شہری اور دیہی علاقوں میں 50 یونین کونسل تشکیل دی گئی ہیں جس میں اراکین کی کل تعداد 650 بنتی ہے ہر یونین کونسل کو چھ وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے وارڈ سے جنرل کونسلرکا انتخاب کیا جائے گا جبکہ یونین کونسل سے چیئرمین وائس چیئرمین کے پینل ، دو خواتین، مزدور کسان، نوجوان اور اقلیتوں کی ایک ایک نشست پر امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا یوں ایک ووٹر اپنی یونین کونسل میں چھ ووٹ کاسٹ کرے گا جس کے لیے ایک ووٹر کو ان نشستوں پر امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے تقریبا 4 سے 5 منٹ درکار ہونگیں۔
پولنگ کے لیے ساڑھے دس گھنٹے کا وقت مقرر کردیا گیا ہے پولنگ صبح سات سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی جس میں 6لاکھ سے زائد ووٹر اپنی اپنی پسند کے امیدواروں کو منتخب کریں گے۔یونین کونسل سے منتخب چیرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بطور ممبر شامل ہوگا جبکہ خواتین کے لیے 9 نشستیں جبکہ کسان مزدور،نوجوان اور اقلیتوں کے لیے دو دو اور ایک نشست پر ٹیکنوکریٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔ یونین کونسل سے منتخب چیرمین مخصوص نشستوں پرامیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ اسلام ا?باد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اراکین کی کل تعداد 66 ہوگی۔تیسرے اور ا?خری مرحلے میں اراکین میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور تین ڈپٹی میئرز کا انتخاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.