نیو لائنز کلب کھاریاں کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھاریاں میں تین روز فری آئی کیمپ لگایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:23

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)نیو لائنز کلب کھاریاں کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھاریاں میں تین روز فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں کل 719مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 210مریضوں کو آپریشن کے ذریعے لینز لگا کر دئیے گئے اس موقع پر ماہر ڈاکٹروں اور عملہ نے خدمات سر انجام دیں اس کیمپ کے اخراجات کلب کے روح رواں طارق امام کوکب ، حاجی جاوید آصف اور دیگر ممبران اپنے ذاتی گرہ سے ادا کرتے ہیں کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی فری دی گئیں