انکم ٹیکس آرڈینس کے مردے کو زندہ کیا گیا ، شیخ رشید
منگل 10 نومبر 2015 12:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈینس کے مردے کو زندہ کیا گیا ہے ، حکومت نے معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے ، این اے 55ا ور این 56 لاہور نہیں ہیں بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ ہو گا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈینس چھ نومبر کو ختم ہو گیا تھا مگر اس مردے کو انکم ٹیکس کے نام سے زندہ کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اب چالیس ارب روپے کا ٹیکس لگانے کا سوچ رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ڈالر اوپر جائے گا اور جو سستا ہوا تھا وہ عارضی تھا آج یہ 109 تک آیا ہے اور کل تک 110 ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا ستیاناس ہو رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہیں سوائے پی ٹی آئی کے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی سالوں میں ایاز صادق متنازعہ سپیکر بن چکے تھے پچھلی ڈھائی سالوں سے انہوں نے حکومت کی ترجمانی کی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالوں میں وزیر اعظم ہاؤس اور سپیکر کی طرف سے کوئی دعوت نہیں دی گئی اور نہ ہی میں اس کا خواہش مند ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیتی مگر سراج الحق نے کہا کہ ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔ بلدیاتی انتخابات کے حو الے سے انہوں نے کہا کہ این اے 55 اور 56 لاہور نہیں ہیں ۔ یہاں پر نون لیگ سے مقابلہ ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.