سی ڈی اے اور صفا مال اسلام آباد کے درمیان پھڈا
مال کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان میں اپنا بزنس ختم کرنے کی دھمکی دیدی
منگل 10 نومبر 2015 12:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان کے تارکین وطن سرمایہ کاروں نے اسلام آبد میں اپنا بزنس ختم کرنے کی دھمکی دیدی اور تازہ مثال الصفا گولڈن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو عبدالقیوم نے دی ہے جب سی ڈی اے نے اسے ایک خط کے ذریعے کروڑوں روپے ادائیگی کے احکامات دیئے ہیں ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقعہ صفا مال کے چیف ایگزیکٹو اور سی ڈی اے کے درمیان تنازع میں سرمایہ کاری بورڈ کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی نظر نہیں آرہی ہے سی ڈی اے نے الصفا مال کی انتظامیہ کو 23اگست کو ایک خط لکھا اور اسے 4547906 روپے بطور پریمیم رقم ادا کرنے کو کہا اور یہ بھی لکھا کہ دو ہفتوں کے اندر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پلاٹ کی منسوخی کردی جائے گی ۔
دریں اثناء الصفا کے مالک عبدالقیوم نے سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کیا ہے تاکہ معاملے کو خوش دلی سے حل کیاجاسکے عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ میں سعودی عرب سے سرمایہ کاری یہاں پاکستان لایا ہوں اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پاکستان کو چھوڑ کر واپس سعودی عرب چلا جاؤنگامتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.