مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی کی اپیل آج شہید گوہر نذیر ڈار کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد ، کشمیری عوام کبھی بھی اپنی تحریک آزادی کی راہ سے پیچھے نہیں ہٹھیں گے ، سید علی گیلانی

منگل 10 نومبر 2015 12:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ” گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آج بدھ کو شہید گوہر نذیر ڈار کی یاد میں زینہ کوٹ ، ایچ ایم ٹی میں ایک تعزیتی جلسہ بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے اس میں شرکت کی اپیل کی ہے چیئرمین سید علی گیلانی نے نوہنہ اور زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی میں شہید گوہر نذیر کی ظالمانہ طریقے سے ہلاکت کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں پر بلاجواز لاٹھی چارج ، آنسو گیس شیلنگ اور گھروں ، گاڑیوں اور مساجد کی توڑ پھوڑ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس اور فورسز کی بوکھلاہٹ اور بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زینہ کوٹ میں پولیس اور سی آر پی ایف نے تعزیت میں شامل لوگوں پر تشدد کیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ بھاری تعداد میں آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا جس سے پورا علاقہ دھویں سے بھر گیا اور جس کے نتیجے میں شہید گوہر نذیر کی نانی رحتی بیگم دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی پولیس تشدد سے درجنوں افراد بھی زخمی ہوئے جن میں فہیم احمد ڈار ، طاہر احمد بٹ ، محمد آمر وار ، شاکر احمد ڈار ، ریحانہ بانو ، وحیدہ بانو اور معروفہ بانو ، اشفاق احمد پانتہ چوک ، عبدالاحد میرکپواڑہ شامل ہیں حریت چیئرمین نے قابض فورسز اور پولیس کی طرف سے نوہنہ اور زینہ کوٹ مں ہوئے ظلم جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہلی کے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے گولی کی حکومت چلا رہے ہیں یہ لوگ بی جے پی کو خوش کرنے کے لئے گولی کی حکومت چلا رہے ہیں یہ لوگ بی جے پی خو ش کرنے کے لئے پہلے یہاں کے نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کرتے ہیں اور پھر اس پر احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہلی والوں اور ان کے مقامی گماشتوں کو ذہن نشین ہونا چاہئے کہ کشمیری عوام ان کے ظالمانہ اور منفافقانہ طرز عمل کو اچھی طرح پہنچانتے ہیں