جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر سے شروع ہو گا
منگل 10 نومبر 2015 12:51
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر سے شروع ہو گامیڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
(جاری ہے)
سٹین بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز گراؤن انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں باؤلنگ بھی نہیں کرا پائے تھے، البتہ انہوں نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کی تھی اور صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
جنوبی افریقن ٹیم کے ترجمان کے مطابق اس وقت سٹین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، بنگلور ٹیسٹ سے دو روز قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی دستیابی کا پتا چلے گا۔ جے پی ڈومینی اور مورنے مورکل مکمل فٹ ہیں اور وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.