حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے گیس کی بنیاد پر1230میگا واٹ بجلی پید اہوگی ‘ چوہدری محمد اشرف دیونہ

منگل 10 نومبر 2015 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے گیس کی بنیاد پر1230میگا واٹ بجلی پید اہوگی اور یہ پلانٹ کم ایندھن استعمال کر کے زیادہ بجلی پیدا کرے گااو راس کا شمار دنیا کے بہترین پاور پلانٹس میں ہوگا ،ایندھن کی مد میں سالانہ 18ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ منصوبے کی تعمیر میں 37ارب روپے کی بچت ہوگی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی، محنت اور کاوشوں کی بدولت گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے ان منصوبوں میں 110ارب روپے کی بچت ہو ئی ہے اور پاور پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے اوریہ منصوبہ 2017میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب 2018ء تک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ء تک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ء تک حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہ اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور دھرنا سیاست نے سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :