زلزلہ متاثرین در بدر حکمران بیرون ملک دوروں پرعوام کے ٹیکس کا پیسہ اڑا رہے ہیں‘ارشادمغل

منگل 10 نومبر 2015 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے مرکزی رہنماء وممبرآرگنائزنگ کمیٹی ارشاد مغل نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین در بدر حکمران بیرون ملک دوروں پرعوام کے ٹیکس کا پیسہ اڑا رہے ہیں۔95 لاکھ خرچ کر کے حکومتی وفد کیا فوائد حاصل کرے گا سمجھ سے بالا تر ہے۔26 اکتوبر کو زلزلہ سے جو نقصانات ہوئے حکومت متاثرین کی امداد میں ناکام ہو گئی۔

ملین مارچ نے دنیا کو جگا دیا بیرسٹر سلطان نے ثابت کر دیا کہ وہ قائد کشمیر ہیں۔دنیا جان چکی کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں نیا کشمیر بنائیں گے۔ اگلا مرحلہ تنظیم سازی کا ہے ۔نوجوان ایڈجسٹ ہونگے، کارکن ممبر شپ مہم جاری رکھیں ۔کارکن گاوں گاوں پھیل جائیں عمران خان اور تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

(جاری ہے)

کشمیر کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ترجیح ، کرپشن کا خاتمہ کریں گے حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں عوامی عدالت لگا ئیں گے۔ اجارہ داروں کے دن گنے جا چکے نواز،زرداری پارٹنرشپ بے نقاب اب کشمیر میں سونامی کا راج ہوگا۔عمران خان کی قیادت میں انصاف اور احتساب کا نظام قائم کرینگے۔میثاق جمہوریت دراصل معائدہ کرپشن تھا ۔انہوں کے کہا کہ عوام مجاوروں اور پٹواریوں کی کمرشل جمہوریت کو مسترد کر دیا۔