Live Updates

پارٹی فنڈز میں مبینہ خوردبرد کا کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

منگل 10 نومبر 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں مبینہ خوردبرد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بیرون ملک تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ پارٹی فنڈز میں خوردبرد کا الزام عائد کرنے والے اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تمام تاخیری حربے استعمال کر کے تضحیک انصاف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت میں تحریک انصاف کے بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائی تھیں اور آج عدالت نے بھی بیرون ملک تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات