سپریم کورٹ نے این اے 125 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ پر سعد رفیق کی اپیل کی سماعت18 نومبر تک ملتوی کر دی

منگل 10 نومبر 2015 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے این اے 125 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ پر سعد رفیق کی اپیل کی سماعت18 نومبر تک ملتوی کر دی۔ منگل کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

بنچ نے فریقین کو بتایا کہ کل یہ ہمارا تین رکنی بنچ دستیاب نہیں ہے۔ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دلائل آج مکمل نہیں کر سکتے بحث کے لئے مواد زیادہ ہے میرے موقف کی تائید مخالف وکیل بھی کریں گے۔ فریقین کی رضا مندی سے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کہا یہ مقدمہ ایسے بنچ میں لگایا جائے جو دوروز تک مسلسل سماعت کرے