Live Updates

طلاق کی وجہ جادو کو سمجھنا محض گمان دستخط کر کے طلاق دینا ایک یقینی امر ہے

معروف عالم دین راغب نعیمی کا عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے کالا جادو کو طلاق کی وجہ قرار دینے پر بیان

منگل 10 نومبر 2015 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) معروف عالم دین راغب نعیمی نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے کالے جادو کو برحق تسلیم کرکے اسے شیطانی کارروائی قرار دینا اور یہ تاثر دینا کہ طلاق کی وجہ کالا جادو ہے پرکہا ہے کہ جادو کا ہونا ایک ضمنی بات ہے مگر دستخط کر کے طلاق دینا ایک یقینی امر ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور ریہام خان کی طلاق کے بعد مختلف کہانیاں سامنے آتی رہیں۔

(جاری ہے)

کبھی لمبی اننگز کھیلنے کی بات ہوئی تو کبھی عمران خان میڈیا پر برستے نظر آئے لیکن ریحام خان نے ٹوئٹ میں کالا جادو کو طلاق کی وجہ قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس حوالے سے ممتاز عالم دین مولانا راغب نعیمی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جادو کا ہونا ایک ضمنی بات ہے جبکہ انسان کا اپنے الفاظ اور اپنے زبان سے کہنا اور اپنے ہاتھوں سے دستخط کر کے لکھ کر دینا یقینی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بات کو ضمنی بات پر ترجیح ہوتی ہے، جادو کا ہونا محض ایک گمان ہے۔ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ اس طلاق کے معاملے پر دونوں فریقین کی رضامندی کے ساتھ یہ معاملہ اختتام کو پہنچ رہا ہے اس لئے جادو کے گمان کو حقیقت پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات