لاہور: ایاز صادق فراڈ کر کے دوسری مرتبہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما علیم خان
سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 13:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں فراڈ کر کے کامیاب ہوئے جس کے بعد ان کی اسپیکر کے طور پر کوئی حیثیت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلیوں کے ثبوت الیکشن کمیشن کو جمع کروا دئے ہیں. تحریک انصاف کی جانب سے این اے 122 میں ووٹرز کے ووٹ منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماعلیم خان اور شعیب صدیقی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور این اے 122 میں ووٹرز کی ووٹ منتقلی کی تمام تر تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے آج ہمیں ملاقات کیلئے ایک بجے کا وقت دیا تھا لیکن اب معذرت کر لی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے موقع پر 26 ہزار ووٹ دوسرے حلقوں سے منتقل ہوئے جبکہ 4542 ووٹ دوسرے حلقوں میں ٹرانسفر ہوئے۔
ووٹ ٹرانسفر کرنا فراڈ ہے جس پر ایف آئی آر بھی درج ہوتی ہے. سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ ہوا ہے اور جب تک اہلیت ثابت نہیں ہوتی تب تک اسپیکر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہے کہ دو دفعہ فراڈ کرنے والا شخص ایوان کو چلارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.