حکومت نے سرکلر ڈیٹ کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کیلئے مختلف بینکوں سے 96ارب کاقرضہ لینے کا فیصلہ
منگل 10 نومبر 2015 13:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)حکومت نے سرکلر ڈیٹ کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لئے مختلف بینکوں سے 96ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت سرکلر ڈیٹ تین سال میں ختم کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت حکومت گردشی قرضوں کا حجم 218ارب روپے سے کم رکھنے کی پابند ہے تاہم پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 661ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں 356ارب روپے توانائی شعبے کے اور 335ارب روپے مختلف بینکوں اور پاور ہولڈنگ کمپنیوں کا قرضہ شامل ہے۔
گردشی قرضوں میں کمی کے لئے حکومت نے بینکوں اور پاور ہوڈنگ کمپنیوں سے مزید قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے- حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2017ء تک گردشی قرضوں کا حجم 218ارب روپے تک لایا جائے گا جبکہ آئندہ سال اسے 204ارب روپے پر لایا جائے گا، اور تین سال میں یہ قرضہ بالکل ختم ہوجائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.